سخی سرور میں موسلادھار بارش، سیلابی ریلا آبادی میں داخل



ڈیرہ غازی خان: پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے نواحی قصبے سخی سرور میں موسلادھار بارش سے برساتی نالہ بپھر گیا ہے۔

بارش سے آنے والا سیلابی ریلا برساتی نالہ کے قریب واقع آبادی میں داخل ہو گیا جس سے متعدد گھروں کی دیواریں گر گئی ہیں۔

سول اسپتال اور تھانہ بی ایم پی کی عمارتیں بھی پانی سے بھر گئیں اور بجلی کے پول گرنے سے بجلی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

کوہ سلیمان پر ہونے والی شدید بارش سے برساتی نالہ سخی سرور میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا برساتی نالہ سے ملحقہ آبادی میں گھس گیا جس سے گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

آج صبح بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔ ہم نیوز کے نمائندگان کے مطابق ساہیوال، اوکاڑہ، مظفر گڑھ ، جھنگ، لیہ، رائیونڈ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ مختلف شہروں میں بارش کے باعث  بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔


متعلقہ خبریں