ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان



اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں آج بھی موسم ابرآلود رہے گا جبکہ بیشتر اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

اتوار کو اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، سرگودھا اور بہاولپور میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، قلات، کوہاٹ، بنوں کے علاوہ سندھ میں بھی بارش یو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سندھ کے بیشتر علاقوں اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اگلے ہفتہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ 25 ملی میٹر، پاراچنار 12 ملی میٹر، مری 10 ملی میٹر گڑھی دوپٹہ 6 ملی میٹر، کوٹلی 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع دادو 45 ڈگری سینٹی گریڈ، سکرنڈ، لاڑکانہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، سکھر، شہید بے نظیر آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں