آرمی چیف کا شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت



راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شہدا کی بہادر ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ماں صرف مادی رشتے کا نام نہیں بلکہ پیار،خیال، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا نام ہے۔

آج ملک بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ مشہور سماجی شخصیت این ریوس جاروس  کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی اینا جاروس نے اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 1908 میں دنیا کا پہلا باقاعدہ مدر ڈے منایا۔

یہ بھی پڑھیں ماؤں کا عالمی دن: رشتہ انمول، محبت بے لوث

اینا جاروس کی مدرز ڈے کو قومی سطح پر منائے جانے کی کوششوں کو 1914 میں کامیابی ملی تھی جب امریکی صدر ووڈ را ولسن نے ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے نام کرنے کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں