ماں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن


روح کے رشتوں کی یہ گہرائیاں تو دیکھئے،چوٹ لگتی ہے ہمیں اور چلاتی ہے ماں۔ ماں کی محبت اور لازوال  قربانیوں کوخراج تحسین  پیش کرنے کے لیے آج ملک بھرمیں ”مدرز ڈے” منایا گیا۔

ماں صبراورخلوص کی ایک روشن مثال ہے ماں وہ ہستی ہے کہ جس کے لیے لفظوں کا ذخیرہ موجود نہیں، اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں ماﺅں سے محبت اوران کے احترام کو فروغ دینا ہے۔

مشہور سماجی شخصیت این ریوس جاروس  کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی اینا جاروس نے اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 1908 میں دنیا کا پہلا باقاعدہ ”مدرز ڈے” منایا۔

اینا جاروس کے مدرز ڈے کو قومی سطح پر منائے جانے کی کوششوں کو 1914 میں اس وقت کامیابی ملی جب امریکی صدر ووڈ را ولسن نے ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت

یورپ اور یونان میں پہلے مدرنگ سنڈے منایا جاتا تھا تاہم دور جدید میں بچوں نے اپنی ماں سے محبت کے اظہار کے لیے دلکش اور خوبصورت کارڈز بنا کر اس دن کو یادگار بنایا۔ 

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے شہدا کی بہادر ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایک پیغام بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

ماؤں سے محبت کے عالمی دن پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے؟ ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا۔

اس عظیم دن کی مناسبت سے گوگل نے بھی ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں