بھارتی کا انتخابات کا آخری مرحلہ 19مئی کو ہوگا

بھارت:لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا

نئی دہلی: بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ 19مئی کو ہو گا۔

چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 59 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں دلی، مغربی بنگال، ہریانہ، اتر پردیش، بہار، جھاڑ کھنڈ اور مدھیہ پردیش میں ووٹ ڈالے گئے، مجموعی طور پر دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

مسلمانوں نے سخت گرمی میں روزے کی حالت میں ووٹ ڈالے، نتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ 19مئی کو ہو گا اور 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

چھ روز قبل بھارت میں سات مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے پانچواں مرحلہ منعقد کیا گیا تھا جس کےلیے سات بھارتی ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ کی گئی تھی۔

ریاست بہار، مغربی بنگال، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجھستان اور جھاڑکھنڈ میں ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابی ڈھونگ کا آج بھی بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لوک سبھا کے انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل

ماہرین کے مطابق انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس اور دیگر پارٹیوں  کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جائے گا۔

پانچویں مرحلے میں بہار کی پانچ، مغربی بنگال سات، اترپردیش 14، مدھیہ پردیش سات، راجھستان 12،جھاڑکھنڈ چار اور مقبوضہ جموں کشمیر کی دو نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔

543 نشستوں پر امیدواروں کے انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 90 کروڑ افراد نے ووٹ ڈالے تھے، صبح سات بجے شروع ہونے والی پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہی تھی جبکہ انتخابات کی سیکیورٹی پر ایک کروڑ اہلکار ماموررہے تھے۔

بھارت میں انتخابات کے سات مراحل میں سے چھ مرحلے مکمل ہو چکے ہیں، انتخابات کے پہلے مرحلےمیں اٹھارہ  ریاستوں کی 91 نشستوں پر پولنگ ہوئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 نشستوں، تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں کی ایک 117 اور چوتھےمرحلے میں نو ریاستوں کی 71 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی۔


متعلقہ خبریں