ثنا میر ویمن ون ڈے میں نمبر ون اسپنر بن گئیں


اسلام آباد:پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور ریکارڈ بنا لیا اورویمن ون ڈے میں کامیاب ترین اور نمبر ون اسپنر بن گئیں۔

ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے، مجموعی طور پر ثنا میر زیادہ آؤٹ کرنے والےباؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی ثنا میر کو مبارکباد دی گئی ہے۔

پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر ثنا میر دنیا کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ ثنا میر نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنی لوس کی وکٹ لے کر سر انجام دیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر دنیا کی نمبر ون اسپنر بن گئیں، انہوں نے 118 ون ڈے میچوں میں ایک سو47  وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے گانے کی ویڈیو مقبول

آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر آنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی ثنا کے پاس ہے، 33 سالہ کھلاڑی نے یہ کارنامہ گزشتہ برس اکتوبر میں سر انجام دیا۔

ثنا میر کی زندگی پر نظر ڈالیں تو مشکلات کا ایک پہاڑ نظر آتا ہے۔

ثنا کے مطابق ان کے والد فوج میں تھے، جس کے باعث وہ کسی بھی جگہ پر مستقل قیام نہیں کر سکیں،وہ جہاں جاتیں انھیں یہ ثابت کرنا پڑتا کہ لڑکیاں بھی کرکٹ کھیل سکتی ہیں۔

ان تھک محنت کے بعد ثنا میر نے 20 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔


متعلقہ خبریں