2008 کا ممبئی حملہ کس نے کرایا؟


2008 کا ممبئی حملہ کس نے کرایا؟ اس سے کیا مقاصد حاصل کیے گئے؟ پولیس آفیسر ہیمنت کرکرے کو کس نے قتل کیا؟ بھارتی فلمساز کی فلم ریزن نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے۔

فلم میں ممبئی حملوں پر بھارتی حکومت کے دعوے مسترد کیے گئے ہیں جبکہ حملوں کو بی جے پی اور راشٹریہ سیوک سنگھ سے جوڑا گیا ہے۔فلم ساز کے مطابق ہیمنت کرکرے کو مالیگاؤں بم دھماکے کے ملزموں کی تہہ تک پہنچنے پر مارا گیا۔

فلم ”ریزن” میں ممبئی حملوں پر بھارتی حکومت کے دعوے مسترد کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ  ان حملوں کو بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی اور راشٹریا سیونگ سنگھ نے کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملہ کیس، وزارت داخلہ نے جواب کے لیے پھر مہلت مانگ لی

دستاویزی فلم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی کو کتنی تقویت اور آزادی ملی ہے۔

فلمریزن” کے مطابق 2006  میں مالے گاؤں بم دھماکوں  کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر ہیمنت کرکرے اصل منصوبہ سازوں تک پہنچ گئے تھے اسی لیے انہیں راستے سے ہٹانے کے لیے ممبئی حملے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ڈاکیومنٹری میں یہ بھی کہا گیا کہ ممبئی حملوں کی از سر نو تفتیش ہونی چاہیے، دستاویزی فلم میں بی جے پی اور راشٹریہ سیونگ سنگھ کے دہشت گرد کیمپوں کے بارے میں بھی انکشافات کیے گئے۔

فلم ریزن” کے مطابق آر ایس ایس کی طرف سے دہشت گردوں کو تربیت دینے کے یہ مراکز 2003 سے قائم ہیں۔

چار گھنٹے کی طویل دستاویزی فلم یو ٹیوب پر بھی موجود ہے۔

 واضح رہے ممبئی حملوں کے دوران ہیمنت کرکرے ممبئی اینٹی ٹیرر اسکواڈ کے سربراہ تھے جبکہ مالیگاؤں بم دھماکوں میں بی جے پی اور راشٹریا سیوک سنگھ کے کارندے اور کئی اہم رہنما ملوث تھے، ہیمنت کرکرے انہیں بے نقاب کرنے والی تھے جب وہ ممبئی حملوں کے دوران مارے گئے۔


متعلقہ خبریں