بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک اور مضحکہ خیز بیان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک اور مضحکہ خیز بیان


بالاکوٹ حملے کی ناکامی کے بعد نریندر مودی کی حماقتیں جاری ہیں ۔اس مرتبہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک اور مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے ۔ نریندر مودی نےایک انٹرویو میں کہا ’’ سوچا تھا بادلوں کی وجہ سے طیارے ریڈار پر دکھائی نہیں دیتے۔ اس لیے بالا کوٹ پر ائر سٹرائیک کی اجازت دے دی ۔ ‘‘

بی جے پی نے ٹویٹر ہینڈل سے مودی کی ویڈیو ہٹا دی۔ بھارتی اپوزیشن نے مودی کا بیان شرمناک قرار دیاہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  انٹرویو میں کہا بادلوں اور بارش کی وجہ سے بھارتی فضائیہ بالاکوٹ پر حملہ کرنے سے ہچکچا رہی تھی ۔ مودی بولے میں نے کہا خراب موسم کے باعث فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اسی لیے ايئر سٹرائک کی جائے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پرEntire cloud cover کا ٹرینڈ گردش کرنے لگا۔بی جے پی نے مودی کا بیان ٹوئیٹر پر شئیر کرنے کے تھوڑی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیا۔

بھارت میں مسلمانوں کے رہنما اسد الدین اویسی نے مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی صاحب تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، سر سے گذارش ہے کہ اپنے نام کے آگے سے چوکیدار ہٹا دیجیے اور ایئر چیف مارشل اور پردھان لکھیں۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے لکھا پاکستانی ریڈار بادلوں میں داخل نہیں ہو سکتے. یہ اہم معلومات ہے جو آئندہ کام دے گی۔

کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کیا کہ مودی کے الفاظ صحیح معنوں میں شرمناک ہیں۔ یہ بھارتی فضائیہ کی بے عزتی ہے کہ وہ ناواقف اور غیر پیشہ ور ہیں۔ حالانکہ راڈار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہر قسم کے موسموں میں چیزوں کا پتہ چلا لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بھارت کے لیے اب سچ بولنے کا وقت ہے، ترجمان پاک فوج

پاکستان کا سرپرائز، 2 بھارتی طیارے تباہ کر دیے


متعلقہ خبریں