متحدہ عرب امارات:چار تجارتی بحری جہاز ’تخریب کاری‘ کی کارروائی کا ہدف


متحدہ عرب امارات کے نزدیک سمندری  پانیوں میں چار تجارتی بحری جہاز ’تخریب کاری‘ کی کارروائی کا ہدف بن گئے۔ تخریب کاری کا یہ  واقعہ آبنائے ہرمز کے نزدیک پیش آیا، جو تیل و گیس کی ترسیل کرنے والے جہازوں کا اہم ترین راستہ ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  فجیرہ کی بندرگاہ پر پیش آنےوالے واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ کے مطابق تخریب کاری کا ہدف بننے والے جہازوں سے کسی قسم کے خطرناک مواد یا ایندھن کا اخراج  بھی نہیں ہوا۔ بندرگاہ پر معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاو ن سے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آبی ٹریفک کی سلامتی اور تحفظ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی پارٹی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے ۔

واضح رہے خلیج فارس میں امریکی بیڑوں کی تعیناتی کے پیش نظر خطے میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کے اثرات پڑوسی ممالک پر بھی پڑنے شروع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:امریکہ ایران تناؤ بڑھ گیا : بحری بیڑے اور بمبار طیارے پہنچ گئے


متعلقہ خبریں