سندھ ہائی کورٹ:مشیر خزانہ اور گورنراسٹیٹ بنک کی تقرری کے خلاف درخواست پر دلائل طلب

سندھ ہائی کورٹ:مشیر خزانہ اور گورنراسٹیٹ بنک کی تقرری کے خلاف درخواست پر دلائل طلب

سندھ ہائی کورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنراسٹیٹ بنک کی تقرری کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفریقین سے  دلائل طلب کرلیے ہیں۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقرکی تقرری  کومولوی اقبال حیدر کی طرف سے چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پرفریقین سے  دلائل طلب  کرتے ہوئے سماعت پندرہ مئی  تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ مشیر  خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری پالیسی میٹر ہیں۔ کیا اس میں آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟

درخواست گزار نے جواب دیا حفیظ شیخ اور رضاباقر کی تقرری ملک کی خودمختاری سے جڑی  ہوئی ہے۔ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔

مولوی اقبال حیدر نے کہا کسی مالیاتی ادارے کے ملازم پاکستان کا خزانہ کیسے چلا سکتےہیں؟مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بنک رضاباقر کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے:رضا باقر پر تنقید مناسب نہیں، ہمایوں اختر خان

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 15 مئی تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں