سی ڈی اے نے نیب ہیڈکوارٹر کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے دیا

سی ڈی اے نے نیب ہیڈکوارٹر کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹر نے قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سیکشن فیصل نعیم نے احتساب عدالت میں بیان دیا کہ نیب نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر کو  ریڈ زون میں تعمیر کیا اور یہ عمارت پی ڈبلیو ڈی نے تعمیر کی۔

فیصل نعیم نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے عمارت ریگولرائز کرانے کے لیے نیب کو خط بھی لکھا تھا جبکہ ہم نے قوانین کی خلاف ورزی پر نیب ہیڈ کوارٹرز کو سیل کرنے کی کبھی بھی کوشش نہیں کی تاہم سرکاری عمارتوں کے لے آؤٹ پلان کی سی ڈی اے سے منظوری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: سی ڈی اے نے اونچی عمارتوں کی تعمیر کیلئے سول ایوی ایشن کے قوانین اپنالیے

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز کے آرکیٹیکٹ کو ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی میں جمع نہیں کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سیکشن فیصل نعیم نے بیان صفاء گولڈ مال کیس میں قلمبند کرایا تھا۔

ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد میں اونچی عمارتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ جس کے بعد سی ڈی اے نے عمارتوں کی تعمیر سے متعلق سول ایوی ایشن کے قوانین اپنالیے۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موجود اونچی عمارتوں کو کام کرنے کے لیے اجازت ملی جس کے بعد اب نئی اونچی عمارتیں بھی اسلام آباد میں بن سکیں گیں۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سی ڈی اے پلاننگ ونگ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں