پاکستانی مصورہ کی وینس آرٹ میلے میں پہلی بار شرکت


اٹھاون ویں وینس بینالےکے آرٹ میلے میں پہلی بار کسی پاکستانی مصورہ نے  شرکت  کی ہے ۔ وینس بینالے کے آرٹ میلے میں پاکستانی مصورہ  نائزہ خان کے فن پارے قدر دانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

دنیا بھر میں مشہور آرٹ کے سب سے بڑے میلے ”وینس بینالے“میں پہلی بار پاکستانی مصورہ  نے شرکت کی ہے ۔ وینس بینالے میں کئی ممالک کے فنکاروں نے اپنے فن پاروں کی نمائش کی۔

وینس بینالے کی 58سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کے لئے آرٹسٹ نائزہ خان اس میلے میں شریک ہوئیں ۔ نائزہ خان نے اپنا آرٹ ورک پیش کیا جس میں منوڑاکے ساتھ کراچی کی زندگی کو بھی اجاگر کیاگیا ہے ۔

نمائش میں پیش کی گئی تصویری نمائش میں  کراچی کے منوڑا جزیرے میں گزشتہ 10 سالوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے ۔ وینس بینالے کا 58واں انٹرنیشنل آرٹ میلہ 24مئی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے:تصاویر: کراچی میں پرانی گاڑیوں کی نمائش


متعلقہ خبریں