پاکستان بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتاہے، معین خان

کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کپتان سرفرازاحمد اور پاکستانی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ معین خان نے کہاہے کہ  پاکستان ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں معین خان نے کہا کہ بطور بیٹسمین سرفراز میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کرے۔

شاہدآفریدی کی کتاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں معین خان کا کہنا تھا کہ اپنی آپ بیتی لکھنے کا سب کو حق ہے۔

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمن اور کپتان معین خان کا کہنا ہے پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان ٹیم جب نڈر ہو کر کھیلے گی ہر ٹیم کے خلاف جیت سکتی ہے۔

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد بطور بیٹسمین سب سے زیادہ ٹیلنٹڈہیں  وہ جب بہتر سمجھتا ہے اس وقت اوپر آکر بھی کھیلتا ہے۔

شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے حوالے سے معین خان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو حق ہے اپنی آب بیتی لکھنے کا آفریدی نے کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کیا ہےلیکن لیجنڈز کی عزت کرنا ہم کرکٹرز کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیے:شاہد آفریدی کی ’’گیم چینجر‘‘میں سیاسی شخصیات سے متعلق دلچسپ اقتباسات

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے معین خان کہتے ہیں پاکستان ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ بھارت کو ورلڈکپ میں ہراکرتاریخ رقم کرے۔


متعلقہ خبریں