شہباز شریف نے لندن میں نوٹوں سے بھرا بیگ کسے دیا؟



لندن/اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف لندن میں سرگرم ہیں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے کے بیٹے مصطفیٰ رمدے سے ملاقات کی ہے۔ ہم نیوز کو اطلاعات ملی ہیں کہ مصطفیٰ رمدے کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کچھ دستاویزات کے علاوہ ایک بڑا تھیلا بھی مصطفیٰ رمدے کو دیا ہے جس میں کیش تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اعلیٰ افسران سمیت قد آور قانون سے جڑی شخصیات کو بھی لندن میں بلایا جایا جارہا ہے۔

مصطفیٰ رمدے سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ نجی اور سیاسی نوعیت کی ملاقات تھی تاہم انہوں نے کوئی تھیلا لینے کی تصدیق نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی طرف سے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ مصطفیٰ رمدے کو شہباز شریف نے  پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل لگایا تھا۔ بعد ازاں وکلا برادری کے احتجاج پر مصطفیٰ رمدے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت مریم نواز کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اویس لغاری کو پنجاب میں پارٹی کا جنرل سیکرٹری جبکہ عابد شیرعلی، ایاز صادق اور برجیس طاہر،درشن لال، حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی کو سینیئر نائب صدر بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں