حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرارہی ہے، فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان (نیپ) پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں اہم فیصلے کیے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے نام سے بھونچال آیا ہے، یہ کڑوی گولی ہے جس سے طویل المدتی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں کے دوررس اثرات جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومتی فیصلوں میں عوامی فلاح شامل نہ ہو کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بھی ہر دل عزیز جملہ آئی ایم ایف ہی ہے۔

دو روز قبل وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت اور جیش محمد کی ذیلی تنظیموں پر پابندی عائد کردی تھی۔

مندرجہ ذیل تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی۔

  • الانفال ٹرسٹ لاہور
  • ادارہ خدمت خلق لاہور
  • الدعوت الارشاد
  • الحمد ٹر سٹ لاہور فیصل آباد
  • الفضل فاونڈیشن/ٹرسٹ لاہور
  • موسک اینڈ ویلفیر ٹرسٹ لاہو ر
  • المدینہ فاونڈیشن لاہور
  • معازبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور
  • الایثار فاونڈیشن لاہور
  • الرحمت ٹرسٹ اورگنیازیشن بہاولپور
  • الفرقان ٹرسٹ کراچی

متعلقہ خبریں