محمد عامر چکن پاکس کے مرض میں مبتلا


برسٹل: آؤٹ آف فارم پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پرفارمنس دکھا کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کا آخری موقع بھی محمد عامر کے ہاتھ سے چلا گیا۔

مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف بقیہ تین میچوں میں عامر کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے ایک اور پاکستانی کھلاڑی شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

محمد عامر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کرپائے تھے۔

خیال رہے کہ چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے کچھ روز قبل ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تاہم اس میں محمد عامر کا نام شامل نہیں تھا۔

محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا۔ ورلڈ کپ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا انحصار اسی پرفارمنس پر ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں پوری کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں، سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا۔ شاہین 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا۔

30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں