بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، پاک فوج سے فائر بندی کی درخواست

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، پاک فوج سے فائر بندی کی درخواست

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے اور دشمن کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو جو بھاری عسکری نقصان اٹھانا پڑا اس کا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کیا تھا۔ مزید براں پاکستان ایئرفورس نے دشمن کے دو جہاز بھی مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس 27 فروری کو اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے تھے جب پاکستان نے اپنی فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

گزشتہ ماہ بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے عزم کا ٹیسٹ نہ لے وہ یاد رکھے یہ 1971 نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں