صالحین کی حکومت میں بھی منی لانڈرنگ ہورہی ہے، مشاہداللہ



اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما مشاہداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت تو صالحین کی ہے لیکن اس میں بھی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام’نیوزلائن‘ میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت کے کچھ اعلیٰ عہدیداران منی لانڈرنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان سے پیسہ دبئی اور وہاں سے امریکہ منتقل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ میں منی لانڈرنگ ہوئی ہے، پاکستان سے پیسہ دبئی گیا اور وہاں سے امریکہ منتقل ہوا ہے۔ عمران خان کے سامنے کچھ چیزیں پیش ہوئی ہیں اور لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کو اسی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ(ن) مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب ہم نے سب کچھ مصنوعی طریقے سے کنٹرول کر رکھا تھا تو اس وقت کی اپوزیشن کیوں نہیں بولی اگر ہم نے کیا تھا تو یہ بھی کر کے دکھا دیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوام ہمارے دور میں زیادہ خوش تھے یا اب خوش ہیں، اب تو صالحین کی حکومت ہے۔

مشاہداللہ خان نے کہا کہ عوام عید کے بعد ان سے پوچھیں گے کہ یہ ہو کیا رہا ہے یہ کٹھ پتلی حکومت ہے کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اس ملک کی جمہوریت گھٹنوں کے بل ہے حکومت کے پاس اکثریت نہ ہو تو اعتماد کھو دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک وعدے پر پوار اترا ہے کہ میں ان کو رلاؤں گے اور عید کے بعد عوام کی مزید چیخیں نکلیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کی آخری ٹیسٹ رپورٹ 16 مئی کو آئے گی اور وہ 22 مئی تک واپس آجائیں گے۔ ان کے میڈیکل رپورٹ میں کچھ مسائل ہیں، شہبازشریف کتنی بار واپس آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ واپس نہیں آرہے اچھا کر رہے ہیں کیوں کہ وہ ان پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔

موجودہ حکومت بچوں کی ہے یہ چاہتے ہیں کہ گالی دے کر حمایت حاصل کی جائے ایسا نہیں ہوتا۔ جو بھی قانون سازی ہورہی اس میں اپوزیشن کا ہاتھ زیادہ ہے حکومت نہیں چاہتی کہ قانون سازی ہو،


متعلقہ خبریں