لاڑکانہ: ایچ آئی وی اسکریننگ کے 15ویں روز53  نئے کیسز سامنے آ گئے


لاڑکانہ کے تحصیل اسپتال رتوڈیرو میں ایچ آئی وی اسکریننگ کے 15ویں روز53  نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد447  ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آج1584  افراد کی بلڈ اسکریننگ کی گئی جس میں53  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔متاثرین میں45  بچے اورا ٓٹھ خواتین شامل ہیں۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق15 روز میں10666  افراد کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں مجموعی طور پر447  کیسز سامنے آئے جن میں357 بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز سے  متاثر مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 سال قبل بھی لاڑکانہ میں ہی اچانک ایچ آئی وی کے 49 مریض سامنے آئے تھے جس کی وجہ بعد ازاں ڈائی لیسس مشین نکلی تھی۔

لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ڈائی لیسس کرنے سے پہلے مریضوں کے ہیپاٹائیٹس اور ایڈز کے ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔

رپورٹ مثبت آنے پر کسی ایک مخصوص ڈائی لیسس مشین پر ہی ایسے مریضوں کا ڈائی لیسس کرایا جاتا ہے تا کہ یہ وائرس کسی دوسرے مریض میں منتقل نہ ہو۔


متعلقہ خبریں