ساہیوال: زمین کا تنازع، چار افراد جاں بحق


ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں زمین کے تنازعے پر بھائیوں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقہ 94 نائن ایل میں زمین کے قبضے کے تنازعے پر بھانجے نے فائرنگ کرتے ہوئے نانا اور ماموں سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

مرنے والوں میں یوسف، اکبر، طفیل شامل ہیں جبکہ ارشاد بی بی، ممتاز بی بی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی خان: ایک فٹ زمین کے تنازع پر کزن قتل

زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو اور پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جہاں پر دونوں خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس تھانہ یوسف والا نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ادھر شورکوٹ کینٹ کے علاقہ میں اراضی کے تنازعے پر مخالفین نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شورکوٹ کینٹ کے علاقہ منگن بستی میں عرصہ دراز سے  اسلم نوناری اور ذوالفقار منگن کے درمیان اراضی پر قبضہ کا تنازع چلا آرہا تھا جس کی بنا پر نوناری برادری کے افراد نے ذوالفقار منگن کے گھر گھس کر پروین نامی خاتون کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے تشدد کر رہے ہیں۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس تھانہ شورکوٹ کینٹ نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں