علاؤالدّین احمد کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے


بے مثال عوامی اداکار علاؤالدّین احمد کو مداحوں سے بچھڑے چھتیس برس بیت گئے۔

’گول گپے والا آیا، گول گپے لایا‘ جیسے گانے کو خوب صورت اداکاری سے لافانی بنا دینے والے علاؤالدّین احمد راول پنڈی میں پیدا ہوئے لیکن اداکاری کا جنون انہیں ممبئی لے گیا جہاں انیس سو بیالیس میں سنجوگ نامی فلم سے فنی سفر کا آغاز کیا۔

قیام پاکستان کے بعد علاؤالدّین نے لالی وڈ کی پہلی پنجابی فلم پھیرے میں ولن کا کردار نبھایا اور خوب پذیرائی حاصل کی۔ اردو فلم کرتار سنگھ کے ٹائٹل رول نے انہیں بام عروج پر پہنچا دیا۔

ورسٹائل اداکار نے 300 سے زائد فلموں میں فن کا لوہا منوایا۔ تیس مار خان، ہڈ حرام، پھنے خان، نظام لوہار اور فرنگی میں لازوال کردار ان کی انمٹ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے علاؤالدّین نے فن کی دنیا میں جو نقوش چھوڑے وہ نوجوان اداکاروں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

لیجنڈی اداکار 13 مئی انیس سو تراسی کو  جہان فانی سے کوچ کر گئے۔


متعلقہ خبریں