گوادر: فائیو اسٹار ہوٹل پر حملے کا مقدمہ درج

آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

گوادر: ہفتے کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او گوادر کی مدعیت میں نامعلوام افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر میں ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی گارڈ شہید

مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل کے دفعات درج کی گئی ہیں۔ گوادر فائیو اسٹار ہوٹل حملے مں پانچ افراد شہید ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے حملے کے 23 گھنٹے بعد آپریشن مکمل ہونے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں پاک بحریہ کا ایک نوجوان اور ہوٹل کے چار ملازمین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر ہوٹل آپریشن مکمل، 5 افراد شہید 6 زخمی

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد ہوٹل کے مہمانوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے تاہم بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے دہشتگردوں کی مین ہال میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی۔ دہشتگردوں نے سیڑھیوں کے ذریعے اوپر والی منزل پر جانے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ سے ہوٹل ملازمین بلال اور اویس شہید ہو گئے۔


متعلقہ خبریں