بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے پالیسی طلب



سندھ ہائی کورٹ نے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے پالیسی طلب کرلی۔

عدالت نے وزارت داخلہ کے سینئر افسر کو تیرہ جون کو پالیسی کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلاول بھٹو تو فل سیکیورٹی انجوائے کررہے ہیں۔ اب ان کو کیا مسئلہ ہے؟

وفاق نے اپنے جواب میں بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کسی بھی شخص کو سیکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس نے بلاول بھٹوزرداری کے وکیل سے استفسارکیا  کہ دوہزار تیرہ میں وفاقی حکومت کس کی تھی؟

بلاول بھٹو کے وکیل نے کہا کہ یقینا اس وقت وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب اپنی حکومت تھی تو پالیسی کیوں نہیں بنائی؟سندھ میں بلاول گھومتے ہیں ۔ وہاں ان کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو کے وکیل نے کہا کہ وفاقی اداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ بلاول بھٹو کو سیکیورٹی مہیا کریں۔

یہ بھی پڑھیے:‘انٹیلی جینس اداروں کے مطابق بلاول کو سنگین سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں’

 سرکاری وکیل نے کہا کہ بلاول بھٹو وفاقی حدود میں داخل ہوں گے تو انہیں آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی دیں گے۔

متعلقہ خبریں