پاکستان 2018 میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک

8 فروری کو بلا تعطل صارفین کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی

اسلام آباد: انٹرنیشنل ہائیڈرو پاورایسوسی ایشن کے مطابق 2018 کے دوران پاکستان دنیا بھرمیں پن بجلی کی پیداواری صلاحیت رکھنے والا تیسرا بڑا ملک رہا۔

ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن نے 200 سے زائد ممالک کے اعدادو شمار پر مشتمل رپورٹ مرتب کی ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 2018 کے دوران واپڈا منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 2ہزار 487میگاواٹ اضافہ ہوا۔ گولن کول، نیلم جہلم اور تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل بجلی کی پیداور میں اضافے کا سبب بنی۔

چین پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں حالیہ اضافہ کے حوالے سے دُنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔ چین کے نظام میں 2018 کے دوران 8 ہزار 540 میگاواٹ پن بجلی شامل ہوئی۔

برازیل پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 3 ہزار 866 میگاواٹ اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

ترکی نے1085 میگا واٹ،  انگولا نے668، تاجکستان605، ناروے 419 اور کینیڈا نے 401 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔بھارت پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 535 میگاواٹ اضافہ کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کی مذکورہ رپورٹ کا مقصد دنیا بھر میں پن بجلی کی بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔


متعلقہ خبریں