واٹس ایپ پر سائبر حملہ، صارفین کیلئے ہدایات جاری

فائل فوٹو


فیس بک کی ملکیت اپیلیکیشن واٹس ایپ پر سائبر حملہ ہوا ہے اور انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ کو اپ گریڈ کریں۔

کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ٹیلی فون میں محفوظ دیگر معلومات کے تحفظ کیلئے موبائل کی سیکیورٹی بھی بہتر بنائی جائے۔

ایک ترجمان نے کہا کہ ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی مزید بہتربنانے کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں فیس بک اور واٹس ایپ سروس تعطل کا شکار

فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ صارفین کے موبائل فونز میں جاسوسی کرنے ولا سوفٹ ویئر انسٹال کیا جو کہ اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ تھا۔

اسرائیل کی سوفٹ ویئر کمپنی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ہمارے پاس حکومت سے منظور شدہ لائسنس ہے۔ کمپنی صرف جرائم اور دہشت گردی کیخلاف ہی کام کرتی ہے اور مذکورہ سائبر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

مذکورہ سوفٹ ویئر کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ہمیں ضرورت محسوس ہوئی تو الزامات کی تفتیش کریں گے لیکن سائبر حملہ کرنے والوں اور متاثرین کی نشاندہی  کسی بھی صورت نہیں کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ کسی تنظیم یا انفرادی شخص کو نشانہ بنانا کمپنی کے ضوابط میں شامل نہیں۔


متعلقہ خبریں