زلفی بخاری کو ایک اور عہدہ مل گیا

زلفی بخاری کو ایک اور عہدہ مل گیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اموراورانسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقاربخاری کو حکومت نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن( پی ٹی ڈی سی) کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ہوا۔ اس فیصلے پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی میں اصلاحات سے ادارے کو شفاف بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور ہم  پاکستان کو دنیا میں ایک سیاحتی ملک کے طور پر متعارف کرائیں گے۔ صوبوں سے مل کر سیاحت کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔

ایک ماہ قبل انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت پی ٹی ڈی سی کوفعال اورمنافع بخش ادارہ بنانے کے لئے تشکیل نو کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ پاکستان کی مسحورکن خوبصورتی اجاگر کرنے کے لئے الگ مارکیٹنگ فنڈقائم ہونا چاہیے تاکہ ملک میں سیاحت کے فروغ سے بھرپور معاشی فائدہ اٹھایا جاسکے۔


متعلقہ خبریں