’پاک-ایران گیس پائپ پائن منصوبے کی راہ میں عالمی پابندیاں مسئلہ‘

پاک ایران گیس منصوبہ، عالمی پابندیاں رکاوٹ ہیں، پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بڑی پیشرفت


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن اربوں ڈالر کا منصوبہ ہے اور ہم اس کو آگے لے جانا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ عالمی پابندیوں کا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ای ویزہ کا اجراء ہماری بہت بڑی کامیابی ہے،: ہم خالی نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی کارکردگی کو مثالی بنا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق جتنی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی ملکی معیشت اتنی ہی مضبوط ہو گی۔

مزید پڑھیں: پاک ایران گیس منصوبہ، عالمی پابندیاں رکاوٹ ہیں، پاکستان

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو زوال پذیر معیشت ورثے میں ملی، موجودہ مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق سابقہ ادوار میں پاکستان سفارتی اور خارجی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا بھرپور دفاع کریں گے، دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وہ 18 مئی کو کویت کو دورہ کریں گے جس کے دوران پاکستانیوں کے ویزے اور دو طرفہ تجارت کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔


متعلقہ خبریں