جب امام الحق نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا


برسٹل: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے۔

یہ امام کی چھٹی سنچری تھی جو انہوں نے 27 میچز میں بنائیں۔ اس سے قبل سری لنکا کے اپل ترنگا نے 29 میچز میں 6 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ اوسط رکھنے والے بلے بازوں کی فہرست میں امام کا 60.04 کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

اس فہرست میں 59.58 اوسط کے ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ہالینڈ کے رائن ڈشکاٹا کا 67 اوسط کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔

امام الحق کے 151 پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ میچ میں اسے ماضی کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز اعجاز احمد سے چھینا تھا۔

اس کے علاوہ امام الحق انگلینڈ میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے آل راؤنڈر کپل دیو کے پاس تھا۔

شاندار اننگز میں امام الحق ایک سو اکتیس بالوں پر ایک سو اکاون رنز بنائے جس میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اوپنر نے 211 منٹس تک کریز پر قیام کیا۔


متعلقہ خبریں