نئے صوبوں کے قیام پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلاف

نئے صوبوں کے قیام پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلاف

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کے ساتھ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں اتحادی جماعت کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے  پارلیمنٹ اور کمیٹی کی سطح پر بھرپور مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر ہاوسنگ بہاولپور صوبے کی بحالی کی تحریک کے اہم محرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نئے صوبوں کی حمایتی ہے، مریم اورنگزیب

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور مونس الہی وفاقی سطح پر بات کریں گے۔ ق لیگ کی جانب سے جنوبی پنجاب کے علاوہ بہاولپور صوبہ کے لیے جلد ٹھوس حکمت عملی سامنے لائے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور لیکن نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ن لیگ کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ہم نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت نہیں کر رہے۔ ن  پہلے ہی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کا بل پیش کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ  پہلے سے جمع شدہ بل پر پیش رفت کرے۔ حکومت دھونس، دھاندلی اور حکومتی اختیارات کے ذریعے قواعد کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکے۔


متعلقہ خبریں