تیسرا ون ڈے: بلے بازوں کے ہاتھوں بولرز کی پٹائی، تصویر کہانی


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ برسٹل میں ہوا۔

دوسرے ایک روزہ میچ ہی کی طرح اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے بڑا اسکور بنایا گیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق نے شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے بھی سنچری اسکور کی۔

سنچری اسکور کرنے کے بعد انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو خوشی کا اطہارکررہے ہیں—رائٹرز۔
بیئرسٹو آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار کررہے ہیں—رائٹرز۔
انگلش بلے باز جو روٹ اور جونی بیئرسٹو—رائٹرز۔
پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم انگلش بلے بازوں کی بیٹنگ کے باعث مایوس دکھائی دہے رہے ہیں—رائٹرز۔
نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی جیسن روئے کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے۔ روئے نے بعد میں 76 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی—رائٹرز۔
انگلینڈ کے بولر ٹم کرن اپیل کررہے ہیں—رائٹرز۔
پاکستانی اوپنر امام الحق سنچری اسکور کرنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں—رائٹرز۔
پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور امام الحق—رائٹرز۔

متعلقہ خبریں