خضدار: تین مسافر کوچز میں تصادم، چار افراد جاں بحق


صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب تین مسافر کوچز میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں تاہم شدید بارش کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ حادثے کا شکار دو بسیں خضدار جبکہ ایک بس پنجگور کی ہے۔ ڈپنی کمشنر خضدار نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافض کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی خان میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

اس سے قبل کشمور ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحقجبکہ سات زخمی ہوگئے۔ مسافر ویگن کندھ کوٹ سے کشمور جارہی تھی ۔

ویگن میں سوار مسافروں کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب جوں ہی پہنچے اچانک آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جب زخمیوں کو سول اسپتال کشمور منتقل کیا گیا تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود  نہیں تھا اور اسپتال کا عملہ بھی غائب تھا۔

سول مجسٹریٹ موقع پر پہنچے تو انہوں نے ایم ایس سول اسپتال کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ۔


متعلقہ خبریں