کےالیکٹرک کو 150 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری



اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کو اضافی بجلی دو سال کے لیے فراہم کی جائےگی جس مقصد کراچی میں صارفین کو لوڈشیڈنگ سے نجات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیسکو صارفین کو ایک ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق وفاق رواں سال51 لاکھ ٹن گندم خریدے گا جس کے لیے 158 ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایرا کے لیے سعودی عرب کے منصوبے پر ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں