اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 406 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ابتدائی ایک گھنٹے میں 473 پوائنٹس اوپر چلا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 33885 پوائنٹس سے کاروبار شروع ہوا اور اختتام کے وقت 100 انڈیکس 34291 پر ٹریڈ کررہا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کے روز مجموعی طور پر 92,188,680 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,167,578,244 پاکستانی روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز منگل کو کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا اوراختتام منفی زون میں ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ  15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 885 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ایمنسٹی اسکیم کالا دھن رکھنے والوں کیلئے آخری موقع، حفیظ شیخ

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کا اختتام 783 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں