پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارت کو مشکلات کا سامنا


نئی دہلی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی فضائی کی صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت فضائی حدود کی بندش سے روزانہ 350 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں تاہم فضائی حدود کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی ائر لائنز کو ہو رہا ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے افغانستان سے بھارت جانے والی بیشتر پروازیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ بھارت سے یورپ اور یورپ سے بھارت آنے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ یورپ سے بھارت تک کرائے کی مد میں 300 پاؤنڈ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کئی غیر ملکی ائر لائنز نے پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے یورپ سے بھارت تک اپنی پروازیں بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے لیے جزوی طور پر فضائی حدود بحال

لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز کی مسافت 450 کلومیٹر بڑھ گئی ہے جبکہ پیرس سے بنکاک جانے والی پرواز کی مسافت 410 میل بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے ائرلائنز کے دورانیہ میں اضافہ ہو گیا ہے اسی لیے ائرلائنز نے اپنے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

افغانستان سے بھارت جانے والی پرواز کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھ کر ڈھائی گھنٹہ تک ہو گیا۔

چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث چینی ائرلائنز نے اپنی 7 فلائٹس کے روٹس تبدیل کیے جبکہ غیر ملکی ائرلائنز کو 40 فلائٹس کی چینی فضائی حدود کے ذریعے راستہ تبدیلی کرنے کی اجازت دی گئی۔


متعلقہ خبریں