وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات 


راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک ہفتے قبل بھی  وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی تھی اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ یہ اہم ملاقات ایسے موقع پر ہوئی تھی جب حکومتی سطح پر اہم تبدیلیاں ہورہی تھیں۔

اسی طرح  کچھ ماہ قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان  کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی وزیراعظم، آرمی چیف سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں آرمی چیف اور وزیراعظم نے سرحدوں کی صورت حال پر بھی غور کیا تھا۔

اس سے پہلے سربراہ پاک فوج اور سربراہ مملکت کے درمیان آسیہ بی بی کیس کے معاملے کے دوران بھی ملاقات ہوئی تھی جس دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں