برطانیہ: پاکستانی کھلاڑیوں نے رات کا کھانا باہر کھانا معمول بنا لیا

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کا کھانا باہر کھانا معمول بنا لیا۔

ہم نیوز کے مطابق شام ہوتے ہی زیادہ تر کھلاڑی کھانے کی تلاش میں مختلف ریسٹورینٹس کا رخ کرتے ہیں جبکہ لندن میں رہنے والے پاکستانی بھی کھلاڑیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مطابق ہر کھلاڑی مختلف طرح کا کھانا کھانا چاہتا ہے اس لیے پیسے دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاداب خان ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

حکام کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ ناشتے کے بعد کھلاڑیوں کو رات کے کھانے کے پیسے دے دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کھانا کھاسکیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں اسے ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں شکست ہوچکی ہے جبکہ ایک ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

تیسرے ون ڈے میچ میں شاہیوں کے 358 رنز کا تعاقب انگلینڈ نے محض 45ویں اوور میں کرلیا۔

دوسرا ایک روزہ میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انگلینڈ کے 373 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 361 رنز بناپائی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راؤنڈ شاداب خان ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دی گئے ہیں اور وہ جلد ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز