ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست


کیپ ٹاؤن: دورہ جنوبی افریقہ کے پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دے دی۔

دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پہلے میچ میں کامیابی کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ندا ڈار اور کپتان بسمعہ معروف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت قومی ٹیم نے120 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں پر پورا کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ 89 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

ندا ڈار نے 35 گیندوں پر53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چھکے بھی شامل تھے جبکہ بسمعہ معروف 53 رنز پر نا قابل شکست رہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹیم میں فیلڈنگ کے مسائل ہیں جسے دور کر رہے ہیں، بسمہ معروف

گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی گیند باز ثنا میر کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو 63 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اور صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا تھا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا۔

جنوبی افریقہ کی کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور صرف دو ہی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں پہنچ پائیں۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے چار، نشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو، دو جبکہ فاطمہ ثنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

جواب میں پاکستان نے ہدف 15ویں اوور میں باآسانی آٹھ وکٹوں پر حاصل کرلیا تھا۔ گرین شرٹس کی جانب سے جویریہ خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں تھی۔

ثنا میر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مئی، تیسرا 19 مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں