کراچی کے قریب تیل کے ذخائر، بڑی خوشخبری ملنے والی ہے؟


کراچی کے ساحل پر تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے ڈرلنگ صرف 26 میٹر رہ گئی جسے 10 سے 15 روز میں کام مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحل پر تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے 5 ہزار 474 میٹر تک ڈرلنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

تکنیکی وجوہات کی بناء پر تین دن تک ڈرلنگ کا کام نہیں ہو سکا تھا جو گزشتہ رات سے دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر زمین دباؤ کے باعث 8 کے بجائے 6 انچ کی مشین سے ڈرلنگ کی جارہی ہے اور 26 میٹر کی ڈرلنگ کا کام آئندہ 10 سے 15 روز کے درمیان مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ماڑی پٹرولیم نے پنجاب میں  تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی

یاد رہے اگست 2018 میں  پاکستان کے اس وقت کے نگراں وزیر خارجہ عبداللہ  حسین ہارون نے انکشاف کیا تھا کہ معروف امریکی انرجی کمپنی ایگزون موبل  ملک  میں کویت سے بھی بڑے تیل کے ذخائر دریافت کرنے کے قریب ہے۔

عبداللہ ہارون نے بتایا کہ ایگزون موبل پاک ایران سرحد  کے قریب اب تک 5000  میٹر تک ڈرلنگ  کر چکی ہے اور وہ  تیل کے نئے اور وسیع ذخائر دریافت کرنے کے بہت قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں کویت سے بڑے تیل کے ذخائر کا انکشاف

’عرب نیوز‘  کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ ذخائر دریافت ہو جاتے ہیں تو پاکستان  دنیا کے 10 سب سے زیادہ  تیل  پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا، ایک اندازے کے مطابق یہ ذخائر کویت، جس کا فہرست میں چھٹا  نمبر ہے، کے ذخائر سے زیادہ ہیں۔

کویت کے تیل کے ذخائر دنیا بھر میں اب تک دریافت شدہ ذخائر کے 8.4 فی صد پر مشتمل ہیں، محتاط اندازے کے مطابق  کویت کے پاس 101.50  بلین بیرل  کے ذخائر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں