کراچی: سرکلر ریلوے کے ٹریک کے لیے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع


کراچی: شہر قائد میں سرکلر ریلوے کے ٹریک اور اطراف میں تجاوزات ختم کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ  اس معاملے میں پوری طرح فعال  نظر آ رہے ہیں، سرکلر ریلوے کو بھی لاہور کے اورنج لائن منصوبے کی طرح  پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا حصہ بنانے کے لیے وفاق کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سرکلر ریلوے ٹریک سے تجاوزات ختم کرنے کے حکم کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ریلوے انتظامیہ ایک بار پھرگلشن اقبال بلاک 13 پہنچی جہاں ریلوے لائن کے دونوں اطراف بنائی گئی سینکٹروں جھگیوں کو گرا دیا گیا۔

جھگیوں کے مکینوں نےالزام عائد کیا کہ انہیں کسی قسم کا پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا اورنہ ہی رمضان المبارک کا احترام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی: قابض مافیا کے خلاف آپریشن کاآغاز

دوسری جانب وزیراعلی سندھ  سید مراد علی شاہ نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اجلاس  بلا لیا ہے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ  وفاقی حکومت کو خط لکھیں کہ لاہور کے اورنج لائن منصوبے کی طرح  سرکلر ریلوے کو بھی  سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔

وزیراعلی نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کہا کہ  وہ وزارت ریلوے سے رابطہ کریں اور انہیں ریلوے  ٹریک سے تجاوزات ہٹا کر 15 دن  میں سندھ حکومت کو منتقل کرنے کی ہدایت دیں جس کے بعد حکومت منصوبے کا عالمی ٹینڈر کرائے گی۔


متعلقہ خبریں