پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، آن لائن نظام لانے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اساتذہ کے وقت کی بچت ہوگی اوران کے تبادلے و تقرری کے نظام میں شفافیت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر تبادلہ اور تقرری میرٹ پر کیا جائے گا جبکہ اساتذہ ہیلپ لائن پر شکایت بھی د رج کراسکیں گے، نئے نظام سے سروس ڈلیوری بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ  نے دوردراز علاقوں کے اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیو ں کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ چولستان، مری، تھل، قبائلی علاقوں اوردیگر دوردراز علاقوں کے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب :سرکاری کالجز میں جز وقتی اساتذہ کی تقرری کا عمل بند

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے ارد گرد صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، اساتذہ کی تمام معلومات جمع کرلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں انہیں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی ای ٹرانسفر پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر اسکولز ایجوکیشن مراد راس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن اورمتعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


متعلقہ خبریں