ماہرہ خان نے اسٹیج پر ’پوچا‘ لگا کر مداحوں کے دل جیت لیے


پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان عام طور پر اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں اسٹیج پر ’پوچا‘ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’ہم سفر‘ سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شاندار کپڑے پہن کر اسٹیج پر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ’پوچا‘ لگارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان کی اداکاری کے بعد ان کی عاجزی کے بھی گرویدہ ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں دیگر دو افراد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو بظاہر ماہرہ سے ’پوچا‘ لگانے کے عمل کے دوران مذاق کررہے ہیں تاہم اداکارہ ’پوچا‘ لگانا جاری رکھتی ہیں۔

بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: عرب انٹرنیشنل فیسٹیول ایوارڈ ماہرہ خان کے نام

گزشتہ سال دسمبر میں برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی‘ کی رپورٹ میں انہیں ایشیا کی چوتھی پرکشش ترین خاتون قرار دیا گیا۔

برطانوی جریدے نے ماہرہ کو مسلسل چوتھے برس پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ہےجبکہ فہرست میں پاکستان کی صنم سعید 19ویں، آرمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں اور اقراعزیز 46 ویں نمبر پر ہیں۔

ایسٹرن آئی ہربرس ایشیا سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد کی فہرست شائع کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں