صادق آباد: بینک میں دھماکہ، 20 افراد زخمی



صادق آباد: پنجاب کے علاقہ صادق آباد کے ایک نجی بینک میں دھماکہ سے 20 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی شاہراہ پر واقع بینک میں دھماکے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکہ کی وجہ سے عمارت کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

صادق آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لیاقت چوہان نے کہا کہ اسپتال لائے گئے زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی امداد پہچائی گئی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعہ کی فوری تحقیقات کا بھی حکم جاری کر دیا۔

عثمان بزدار نے واقعہ کی وجوہات کا تعین کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ آفس میں پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں