لینووو نے فولڈایبل لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا



دنیا بھر میں اسمارٹ فون ، ٹیبلٹ  اور لیپ ٹاپس میں جدت لانے کی دوڑ جاری ہے اور اسی دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے معروف کمپنی  لینووو نے فولڈایبل لیپ ٹاپ متعارف کروادیاہے۔

لینووو کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے گئے اس فولڈنگ لیپ ٹاپ کو باضابطہ طور پر کوئی نام نہیں دیا گیا لیکن یہ پراڈکٹ  تھِنک پیڈ ایکس ون فیملی کے  نام سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خاص پراڈکٹ کو کمپنی نے تیرہ انچ کے دو لیپ ٹاپس کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیاہے۔

لینووو کمپنی کی طرف سے بنایا گیا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ ونڈوز پرچلتا ہےاوراس کی بیٹری پاور چوبیس گھنٹےچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔فولڈ ایبل لیپ ٹاپ کے اطراف میں حسب معمول یوایس بی پورٹس بھی موجود ہیں۔

فوٹو:فیوچرازم ڈاٹ کام

یہ پراڈکٹ تیار کرنے والی کمپنی لینووو نے اسے مکمل پی سی قرار دیا ہے۔ فولڈ ایبل پی سی کا ڈسپلے ایک سے زائد مانیٹر پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اب موبائل فون، کیمرا اور لیپ ٹاپ ایک ہی ڈیوائس میں

لینووو کی طرف سے اعلان کیا گیاہےکہ اس فولڈایبل لیپ ٹاپ کو دو ہزار بیس تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں