عمران خان بہترین وزیراعظم، عثمان بزدار بہترین وزیراعلیٰ

شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال کھول دیا جائے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گیلپ سروے نے عمران خان کو بہترین وزیر اعظم قرار دے دیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تمام وزرائے اعلیٰ پر بازی لے گئے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے میں وزیر اعظم عمران خان کا پلڑا بھاری رہا۔ پاکستان کے 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 38 فیصد غیر مطمئن رہے اور 4 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے میں بتایا گیا کہ 51 فیصد عوام نے اقتصادی میدان میں موجودہ حکومت کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور نواز شریف کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مقبولیت 50 فیصد ہے جبکہ شہباز شریف اپنے بھائی سے زیادہ 55 فیصد عوام میں مقبول ہیں۔ کیے گئے سروے میں عوام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی پر 74 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 19 فیصد غیر مطمئن رہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور

وزرائے اعلیٰ کے درمیان ہونے والے سروے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بازی لے گئے۔ سروے میں 37 فیصد شہریوں  نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر صرف 27 فیصد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

سروے میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی کو 34 فیصد شہریوں کو سراہا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی کارکردگی پر 30 فیصد نے اطمینان کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں