کراچی میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

فائل فوٹو


کراچی میں رواں سال پولیو کا دوسراکیس سامنے آیاہے، چھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق  سے سندھ بھر میں اب تک  تین کیس سامنے  آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی یوسی بارہ میں چھ مہینے کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بچے کے والدین سے پتہ چلاہے کہ بچے کو کبھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ بچوں کے تین کیس سامنے آئے ہیں۔  دو کیس کراچی اور ایک لاڑکانہ میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:لاڑکانہ: تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

یاد رہے 7مئی کو لاڑکانہ کی تین سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس سامنے آیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق فضہ ولد نظام الدین میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

ضلع ہیلتھ افسر لاڑکانہ عبدالرحمان بلوچ کے مطابق فضا کے ٹیسٹس 25 اپریل کو اسلام آباد بھیجے گیے تھے، رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں پولیو وائرس کا تیسرا کیس

ان کے مطابق تین سالہ فضہ کو 10 بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور بچوں کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا چکے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں لاہور کے علاقے  داتا گنج بخش ٹاون میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ملک کے 12 بڑے شہروں میں خطرناک پولیو وائرس پی 1 کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

اس انکشاف کے بعد نیشنل پولیو کنٹرول پروگرام نے راولپنڈی کی 16، اسلام آباد کی 5 یونین کونسلز اور پشاور کی پولیو مہم میں حکمت عملی تبدیل کی تھی۔ تینوں اضلاع میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں