لیگ اسپنر شاداب خان لندن روانہ

دورہ انگلینڈ: شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کے باعث ٹیم سے باہر

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر شاداب خان میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد لندن روانہ ہوگئے ہیں اوروہاں کل یعنی جمعہ کو ڈاکٹر پیٹرک کینڈی انکا تفصیلی چیک اپ  بھی کرینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ہفتے پہلے یپاٹائٹس سی کی نشاندہی پر ڈاکٹر پیٹرک ہی نے شاداب خان کے لیے ادویات تجویز کی تھیں۔ شاداب خان 20 مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچوں میں شاداب خان کی شرکت انکی فٹنس سےمشروط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:کرکٹر شاداب خان نے ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کر دیا

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کھیلنے کا اعلان گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

شاداب خان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں اور جلد انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ قومی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹسمین تو اچھا کھیل رہے ہیں لیکن باؤلرز کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اگر ٹیم میں 4 اہم کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے۔

شاداب خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ تک باؤلرز ردھم میں آجائیں گے ہم انگلینڈ کے خلاف دیگر میچز جیت کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے باؤلرز بہتر کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مڈل اوور میں زیادہ محنت کر رہے ہیں کیونکہ اگر مڈل اوور میں بیٹسمین کو آؤٹ نہ کریں تو اگلے اوورز میں بہت زنز بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں دورہ انگلینڈ: شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کے باعث ٹیم سے باہر

لیگ اسپنر نے اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کا معلوم ہونے پر کچھ پریشانی ضرور ہوئی تھی جبکہ دانتوں کے علاج کے دوران جو ہیپاٹائٹس کی خبر پھیلی تھی اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا علاج کرایا تاہم اب میں تندرست ہوں۔ اللہ کی جانب سے جو ہوتا ہے تو درست ہی ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں