اب سفارش نہیں چلے گی 

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سفارشی کلچر ختم کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سرکاری اطلاعات اور کسی قسم کی بھی اہم معلومات (ڈیٹا) افشاں کرنے کا بھی سخت نوٹس لیے جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ملازمین کو کسی بھی صورت میڈیا کو سرکاری معلومات اور ڈیٹا دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

سرکلر اسپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے  جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی : 26واں آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ ملازمین اپنی سروس، تبادلے، تقرری اور ترقی کے لیے اثر و رسوخ استعمال نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں سیکرٹری بلدیات سندھ رمضان اعوان کے خلاف دستاویزی ثبوت حاصل کے تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 سے زائد افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا۔

شواہد  کے مطابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ممتاز حیدر نے 27 اکتوبر 2015 میں کی گئی ان بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا، اس وقت کے سیکرٹری بلدیات عمران عطا سومرو نے بھی تحقیقات کے بعد بھرتیوں کو میرٹ اور قواعد و ضوابط  کے منافی قرار دیا تھا لیکن موجودہ سیکریٹری بلدیات نے ان سفارشات کو دبا دیا۔

نیب کا کہنا تھا کہ ان افسران کی بھرتی سے اہم پوسٹوں پر تعیناتی بھاری رشوت یا سیاسی دباؤ کے تحت کی گئی ہے، شواہد کے مطابق ان میں سے 260 سے زائد افسران گریڈ 17 اوراس سے اوپر کے تھے۔


متعلقہ خبریں