پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں صرف 23 ارب 80 کروڑ روپے کے اضافے کی تجویز



تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں صرف 23 ارب 80 کروڑ کا اضافہ کرنے کی تجویز دے دی ہےاورنئے مالی سال میں پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 261 ارب 80 کروڑ رکھنے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2019-20 کیلئے مختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار ہوگئی ہیں۔مختلف محکموں کی بجٹ تجاویز محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو موصول ہوگئی ہیں۔ حتمی منظوری ایوان وزیر اعلی میں دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کیلئے مالی سال 2019-20 کے دوران 49 ارب 8 کروڑ روپے محکمہ سکول ایجوکیشن کیلئے  31 ارب 50 کروڑ ،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ13 ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

روڈ سیکٹرکیلئے 32 ارب 68 کروڑ ،محکمہ آبپاشی کیلئے 21 ارب 45 کروڑ،محکمہ توانائی کیلئے5 ارب 50 کروڑ ،سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کیکئے 7 ارب 70 کروڑ اور اربن ڈویلپمنٹ کے لئے 5 ارب 50 کروڑ  رکھے گئے ہیں۔

زراعت کیلئے 12 ارب 70 کروڑ ،جنگلات کیلئے 2 ارب ،محکمہ وائلڈ لائف کیلئے 27 کروڑ 50 لاکھ  ،محکمہ ماہی پروری کیلئے 27 کروڑ 50 لاکھ،محکمہ خوراک کیلئے 22 کروڑ 20 لاکھ کی سفارشات پی اینڈ ڈی بورڈ کو موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک کیلئے 3 ارب 20 کروڑ ،محکمہ صنعت و تجارت کیلئے 10 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ ،سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ کیئر کیلئے 23 ارب 40 کروڑ اورپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیلئے 22 ارب مختص کرنے کا کہا گیاہے۔

محکمہ بہبود آبادی کے لیے 1 ارب 10 کرروڑ،واٹر سپلائی کیلئے 26 ارب 25 کروڑ ،سوشل ویلفئر کیلئے 1 ارب دس کروڑ،وومن ڈویلپمنٹ کیلئے 12 کروڑ 70 لاکھ،لوکل گورنمنٹ کیلئے 5 ارب 8 کروڑ کی سفارشات پی اینڈ ڈی بورڈ کو موصول ہوئیں۔

محکمہ معدنیات کیکئے 27 کروڑ 5 لاکھ ،سیر و سیاحت کیلئے 27 کروڑ ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیلئے 3 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ ،محکمہ لیبر و انفرادی ترقی کیلئے 33 کروڑ کی سفارشات پی اینڈ ڈی بورڈ کے پاس آئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ کیلئے 1 ارب 43 کروڑ،ایمرجنسی سروسز کیلئے 1 ارب 10 کروڑ،محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کیلئے 1 ارب 32 کروڑ،انفارمیشن کلچر کیلئے 22 کروڑاورآرکیائیالوجی کیئلے 22 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ اوقاف و مذہبی امور 5 کروڑ 50 لاکھ ،محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کیلئے 55 کروڑ ،پی اینڈ ڈی بورڈ کے ماتحت اداروں کیلئے 7 ارب ستر کروڑ رکھنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز

نئے مالی سال کے بجٹ میں 22 ارب 44 کروڑ بلاک ایلوکیشن کیلئے مختص کئے جانے کی تجویز ہے جبکہ سپیشل ایجوکیشن کے لئے مالی سال 2019 20 میں 2 ارب 10 کروڑ کی سفارشات بھیجی گئی ہیں۔اسی طرح لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کیلئے نئے مالی سال میں 1 ارب 98 کروڑ کی سفارشات سامنے آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں