ناروے: برف کے آلاتِ موسیقی سے فن کا شاندار مظاہرہ


اوسلو:ناروے میں موسیقاروں نے منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ میں برف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

فنکاروں کا مقصد گلوبل وارمنگ کے خطرناک نتائج کی آگاہی دینا تھا۔

اس وقت ناروے میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے جو گلوبل وارمنگ کے باعث ہے اوراسی لیے وہاں فنکاروں کی جانب سے ایسا ایونٹ منعقد کیا گیا تاکہ گلوبل وارمنگ کے خطرناک نتائج کے بارے میں بتایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: موحولیاتی آلودگی سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے، ڈبلیو ایچ او

ایک جانب اس ایونٹ سے آگاہی ملی تو دوسری جانب فنکاروں نے برف سے بنے ہوئے آلات سے اتنا شاندار اور دلچسپ فن پیش کیا کہ شائقین کچھ دیر کے لیے دنیا سے لاتعلق ہوکر اسی میں کھو کر رہ گئے۔

یہ پروگرام کسی عام میوزیکل کنسرٹ کی طرح نہیں تھا بلکہ اس میں شامل برف کے آلات موسیقی ہی یہاں کی سب سے بڑی منفرد بات تھی اسی لیے دیکھنے والوں نے آگاہی کے ساتھ  ایونٹ کو بہت انجوائے بھی کیا۔


متعلقہ خبریں