انڈے کھانے کے 5 فوائد


بہت سے افراد کو انڈے سخت ناپسند ہوتے ہیں ہوسکتا ہے آپ بھی ان ہی میں سے ایک ہوں لیکن ایسے افراد یہ جان لیں کہ انڈہ نہ کھانے سے وہ پانچ ایسے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں جو کسی دوسری غذا سے حاصل کرنا مشکل ہے۔

انڈہ ہماری غذا اور خاص کر ناشتے کا ایک اہم جزو ہے جس کے بنا ناشتہ ادھورا ہی سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ انڈے کے فوائد سے واقف ہیں اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں انڈوں کے پانچ اہم فوائد جو صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

غذائیت سے بھرپور

انڈوں میں بھر پور غذایئت پائی جاتی ہے جو صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ صرف ایک ابلے ہوئے انڈے میں وٹامن اے، وٹامن بی فائیو، بی 12، بی ٹو سمیت دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں میں وٹامن ڈی، وٹامن ای اور وٹامن کے کی بھی مخصوص مقدار موجود ہوتی ہے۔

صحت کے لیے مفید کولیسٹرول

انڈوں میں کولیسٹرول کی بھرمار ہوتی ہے لیکن یہ صحت کے لیے اچھا کولیسٹرول ہوتا ہے جو اسٹروک، دل کی بیماریوں اور دیگر امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

 کولین کی مقدار پوری کرتا ہے

انڈے میں صحت کے لیے انتہائی مفید اجزا کولین کی خاص مقدار پائی جاتی ہے جو جسم مکمل طور پر حاصل نہیں کرپاتا۔ اس مادے کو اکثر وٹامن بی کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے۔

دل کے امراض سے بچاؤ

انڈے کے استعمال سے انسان دل کی بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ ایل ڈی ایل صحت کے لیے مضر صحت کولیسٹرول ہوتا ہے اور انڈے کھانے سے اس میں کمی ہوتی ہے جس کے باعث انسان دل کی بیماریوں سے محٖفوظ رہتا ہے۔

بینائی کے لیے مفید

انڈوں میں ایسے مادہ بھی شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی روشنی کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں، انڈوں میں شامل لوٹين سمیت دیگر غذائی مادے آنکھوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں